عبدالخبیر آزاد کو  روایت ہلال کمیٹی کی چئیرمین شپ سے فارغ کیا جائے: داد رضوی 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) جماعت رضائے مصطفے کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر محمد داد رضوی نے کہا ہے کہ عبدالخبیر آزاد کو نااہلی کے باعث روایت ہلال کمیٹی کے چئیرمین شپ سے فارغ کیا جائے،رمضان المبارک اور قرآن پاک استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں،اسلامی نظام نافذ کرکے ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رحمانیہ رضویہ انوار القرآن گرجاکھی گیٹ کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور مولانا قاری محمد منیر احمد جماعتی کے 27واں سالانہ ختم پاک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار اللہ ھو پیر خواجہ نوید حسین نقشبندی،علامہ پیر محمد سلیمان صباحی،قاری محمد احمد رضا جماعتی،قاری لیاقت علی مجددی،الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،مولانا محمد ابوبکر صدیق،الحاج سرفراز احمد تارڑ،قاری محمد حامد رضا نورانی،قاری محمد اعظم چشتی،حافظ عبدالوحید شیخ،حاجی عابد علی،حافظ عدیل عارف،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا اور فارغ ہونیوالے طبا کی دستار بندی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن