بھارت میں ایک بار پھر عالمی وبا کرونا وائرس نے سراٹھانا شروع کردیا

بھارت میں ایک بار پھر عالمی وبا کرونا وائرس نے سراٹھانا شروع کردیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت دہلی میں پانچ ماہ بعد 100 سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ہیں۔مجموعی طور پر بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1249 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7927 ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں دس مارچ سے کرونا کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جہاں اب تک 20 لاکھ سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے جبکہ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن