برسلزیورپین پارلیمنٹ کے باہرپی ٹی آئی بلجیم کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

Mar 24, 2023

پی ٹی آئی بلجیم کی جانب سے برسلز یورپین پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،پی ٹی آئی فرانس کے رہنماﺅں، پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت، امپورٹڈحکومت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ اور پی ٹی آئی کارکنان پرتشدد کی شدید مذمت، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی بلجیم کی جانب سے برسلز یورپین پارلیمنٹ کے باہراحتجاجی مظاہرے میں پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنماﺅں یاسر قدیر، شیرازبھٹی، شہزاد اصغر بھٹی سمیت پارٹی کے سینئررہنماﺅں، پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں جمہوریت کے نام پربدترین انتقام اور اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے پی ٹی آئی کارکنوں پرتشددکی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔احتجاجی مظاہرے کاانعقاد پی ٹی آئی بلجیم کی جانب سے کیاگیاجس میں یورپ بھر سے پاکستانیوں کی کثیرتعدا دنے شرکت کی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہونیوالی انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی اوورسیز کے سینئر رہنما یاسر قدیر اور شیراز بھٹی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی عمران خان نے نیندیں حرام کردیں،عمران فوبیا میں مبتلا اتحادی حکومت کے دن گنے جاچکے گزشتہ ایک ہفتے کے بدترین تشدد اور انتقامی کاررائیوں کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کے حوصلے بلندہیں۔ کارکنان اپنے قائد عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔انشاء اللہ امپورٹڈ حکومت کی رخصتی قریب ہے اور جلد پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

مزیدخبریں