المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام 

Mar 24, 2023

المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں سالانہ چیریٹی ڈنر کا انعقاد ہوا۔ برطانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی اور مذہبی شخصیت چودھری بلال غفور نےڈنر کا اہتمام کیا۔المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمن عبدالرزاق ساجد، مینجنگ ڈائریکٹر صدف جاوید، پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ،علی اون،عاطف چودھری،امجد مغل،اویس چودھری،محمد صفدر،شاعرہ نغمانہ کنول،کشمیری رہنما راجہ نجابت،جاوید طارق، اسلامی نظموں کو ترنم سے پڑھنے والے گروپ شام کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی نقابت کے فرائض عدیل ریاض نے بخوبی سرانجام دیے۔ جبکہ کامیڈین سلمان ملک نے شرکا کو اپنے مخصوص انداز میں طنز و مزاح کے نشتر چلا کر خوب محضوظ کیا۔اس موقع پر عبدالرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین روشنی سب کے لیے ہے، اسی کے تحت اب تک ہم ایک لاکھ ستر ہزار افراد کی آنکھوں کا آپریشن کر کے انہیں دوبارہ بصارت کی نعمت سے مالامال کرچکے ہیں۔اسکا سہرا مخیر حضرات کے سر بندھتا ہے، جو ہمیں عطیات دیتے ہیں اور ہم مستحق افراد کو انکی دہلیز پر جا کر سہولت فراہم کرتے ہیں۔ صدف جاوید نے کہا ہم نے پچھلے سال مستحق افراد کی آنکھوں کے علاج معالجہ کیلئے جو ہدف مقرر کیا تھا اسے پورا کرنے کے بعد سالانہ عشائیہ کا اہتمام کیا، ایسا کمیونٹی کی طرف سے دل کھول کر عطیات دینے سے ممکن ہوا۔ پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف رشید بٹ نے کہا کہ المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ دنیا بھر میں فلاحی کام کر رہا ہے، فلسطین، ترکیہ اور شام میں آنے والے حالیہ زلزلے میں وہاں جا کر ضرورت مندوں کی مددکی۔ المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر آف ڈونر مینجمنٹ نثار احمد کا کہنا تھا کہ گریٹر مانچسٹر کی کمیونٹی کے مالی تعاون سے نابینا افراد کی آنکھوں میں روشنی لانے کے لیے دو لاکھ کا ہدف عبور کریں گے۔ کشمیری راہنما امجد حسین مغل کا کہنا تھا کہ نابینا افراد کو دوبارہ دیکھنے کے قابل بنانا ثواب کا کام ہے۔ سیاسی سماجی شخصیت عالیہ ہاشمی نے کہا عشائیہ میں شریک افراد نے دل کھول کر عطیات دیے۔ المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ممتاز شخصیت رضیہ چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگوں نے دل کھول کر عطیات دیے انہیں نیکی کے کاموں میں ایسے ہی حصہ لیتے رہنا چاہیے۔ میزبان ممتاز کاروباری مذہبی شخصیت چودھری بلال غفور کا کہنا تھا کہ ہم نے المصطفٰی ویلفیئر ٹرسٹ کیلئے پاکستان میں ایک درجن مفت آئی کیمپ لگانے میں مالی تعاون کیا۔ ٹرسٹ انتہائی منظم طریقے سے کام کر رہا ہے۔ ٹرسٹ اسکے علاوہ مستحق افراد کے خون کے نمونے لیکر انہیں ایڈز ڈینگی اور دیگر امراض کی تشخیص میں بھی مدد فراہم کرتاہے۔اس موقع پر بر طانیہ کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالشکور نے مسلم ا±مّہ اور خصوصی طور پر پاکستان کی سلامتی کے لئے دعا کروائی۔ عشائیہ میں شریک افراد کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔

مزیدخبریں