خیبر پی کے، پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنے کیلئے کمیٹی قائم 

Mar 24, 2024

پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر قائم مقدمات ختم کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ خیبر پی کے کے وزیر قانون آفتاب عالم کے مطابق کمیٹی کے سربراہ آئی جی خیبر پی کے اختر حیات خان ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کمیٹی کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایک ہی واقعے کی 7،7 ایف آئی آر درج ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پاس ایف آئی آر ختم کرنے کے صوابدیدی اختیارات ہیں۔

مزیدخبریں