کراچی +لاہور( این این آئی) یوم پاکستان کی مناسبت سے مزار قائد اعظم اور مزار اقبال پر گارڈ ز کی تبدیلی کی پر وقار تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔پنجاب رینجرز کی جگہ پاک فضائیہ کے خصوصی دستے نے مزار اقبال پر ذمے داریاں سنبھال لیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل طارق محمود نے مزار اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اورمہمانوں کی کے کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔ تقریب میں ملکی اور مسلم امہ کی سالمیت اور خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔