اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 148 ویں بین الپارلیمانی یونین کا اجلاس، طویل تعطل کے بعد پاکستان کے پارلیمانی وفد نے سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ بین الپارلیمانی اجلاس میں پارلیمانی وفد کی جانب سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم، ماہ رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کے بیہمانہ مظالم، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر پڑنے والے اقتصادی و سماجی اثرات، افغانستان کی صورت حال اور بین الاقوامی برادری میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر پر ایک ٹھوس موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جنیوا: بین الپارلیمانی یونین اجلاس میں ایاز صادق پاکستان کی نمائندگی کریں گے
Mar 24, 2024