طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزرگیا، مرضی سے جلسے کریں گے: اسد قیصر

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اسد قیصر نے کہا ہے کہ مرضی اور طاقت سے فیصلے مسلط کرنے کا وقت گزر گیا۔ اب پی ٹی آئی اپنی مرضی سے چلا کرے گی۔ یوم پاکستان پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے 9 مئی کی رٹ لگا رکھی ہے۔ 9 مئی پر آزاد جوڈیشل کمشن بنائیں تو پتا چل جائے گا کہ اس کے پیچھے محسن نقوی ہے یا کوئی اور ہے۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سینٹ میں ووٹنگ کو شفاف بنایا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن