اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر زرداری کو یوم پاکستان پر مبارکباد کے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے مختلف خطرات اور چیلنجز پر قابو پایا ہے۔ قومی تعمیر میں نئی پیش رفت کی ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دنیا، زمانے اور تاریخ کی تبدیلیوں کے تناظر میں، چین اور پاکستان نے مل کر ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور ‘‘آہنی’’ دوستی کو فروغ دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر زرداری کے ساتھ سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے، دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے، چین اور پاکستان کے مابین چاروں موسموں کی تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے یار ہیں۔
پاکستان سے شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کیلئے تیار ہیں: چینی صدر
Mar 24, 2024