لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رشید، کامران مجید اور لیاقت سلہری نے کہا ہے کہ جان لیوا مہنگائی نے پسے ہوئے طبقے کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔ رمضان میں ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنیوالے شیطان کے چیلویں کو بھی شیطان کی طرح جیلوں میں بند کیا جائے۔ پٹرول، بجلی،گیس اور اشیائے خورد و نوش سستی کی جائیں اور غریبوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرح نقد رقوم ان کے گھروں میں خاموشی کے ساتھ پہنچا دی جائے ۔