فیروزوٹواں میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی وارداتیں‘ اہل علاقہ کا احتجاج

فیروزوٹواں (قاسم ریاض وٹو سے) قصبہ فیروزوٹواں علاقہ غیر بن گیا دن دیہاڑے بچوں کو اغواء کیا جانے لگا پولیس خاموش تماشائی بن گئی اہل علاقہ پریس کلب فیروزوٹواں کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے۔ شہری میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوٹواں کے رہائشی گل بدین کاچھ سالہ بچہ آحل دو دن پہلے اغواء ہوا جس کی رپورٹ بھکھی تھا نہ میں کرائی لیکن پولیس تا حال اس کا پتہ نہ لگا سکی محلہ راناٹائون سے ایک بچہ اغواء ہوا اسی طرح آج صبح گھر میں کھیلتی ہوئی چار سالہ بچی عائشہ کو اغواء کرنے والا گروپ گھر اورمحلہ داروں کی حاضر دماغی کی وجہ سے پکڑا گیا جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بستی بلوچاں سے بھی ایک بچہ اغواء ہوا ہے جس کی ابھی تک کوئی خبر نہیں اہل علاقہ نے ڈی پی او شیخوپورہ اور انٹیلی جنس اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اغواء کاروں کاجلد از جلد پتہ لگاکر بچوں کو بازیاب کرایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...