عوامی طاقت سے جعلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا: عظیم الدین لکھوی  

 الہٰ باد/ٹھینگ موڑ ( نمائندہ نوائے وقت) پاکستانی عوام نے درجن سے زائد جماعتوں کو عبرت ناک شکست سے دو چار کر کے ایک تاریخ رقم کردی ہے تاریخ ساز دھندلے میں بھی کرپٹ سیاست دان تحریک انصاف کا راستہ نہ روک سکے عمران خان پاکستان کا اثاثہ ہے اس کو ضائع نہ کیا جائے تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف سردار وقاص حسن موکل نے صدر انجمن تاجران حاجی منیر احمد ،چوہدری الطاف حسین‘ چوہدری ظفر سندھو اور چوہدری غلام نبی ایڈووکیٹ کے ہمراہ تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ م گھبرانے والے نہیں عوامی طاقت سے جعلی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...