قرار داد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی بنیاد ہے: اویس عمر ورک 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ یوم قرار داد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی کی بنیاد ہے اس جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا اور اس مقصد کے حصول کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا جو انسانی تاریخ کا منفرد واقعہ اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کا مثالی کارنامہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن