نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد بارے آگاہی ہماری ذمہ داری ہے: عمران رحمت 

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق چیئرمین یو سی خانپورملک عمرا ن رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ یوم قرار داد پاکستان ہمیں اس عزم پر مزید پختہ کرتا ہے کہ ہم اس دھرتی کی حفاظت اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے نسل نو کو قیام پاکستان کے مقاصد اور تحریک پاکستان کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ تمام پاکستانیوں کو اس عزم کا اظہار کرنا چاہئے کہ ہم قائداعظم کے پاکستان کو اپنی آخری سانس تک قائم ودائم رکھتے ہوئے وطن عزیز کی حفاظت کریں گے، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لیے 23 مارچ 1940 والا جذبہ اور یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن