ملکی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا:حاجی عرفان الحسن بھٹی  

سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23 مارچ اس عہد کی تجدید کا دن ہے جس میں برصغیر میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک کے قیام کے لئے قرارداد منظور کی گئی اور 1940 آج کے دن دو قومی نظریئے پر قیام پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور مسلمانا نِ ہند نے قائداعظم کی قیادت میں ایک پر امن جدوجہد کے ذریعے 14 اگست 1947 کو علامہ محمد اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔آج قوم کے نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے جدید تعلیم میں مہارت حاصل کریں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...