مسلم لیگ ن ملکی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی کی ضامن ہے: سید سجاد حسین 

Mar 24, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماوپی پی 142 کے امیدوارسید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پاک وطن کو مسائل اور مشکلات سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پر گامزن کریںگے مسلم لیگ ن ملکی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی کی ضامن ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم قرارداد پاکستان تقریب کے بعد صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر حمزہ سجاد شاہ ایڈووکیٹ، عون سجاد ودیگربھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں