صوبہ ہلمند کے جنوبی، شمالی اضلاع میں 70 مواصلاتی ٹاورز نصب 

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغان صوبہ ہلمند کے ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے جنوبی اور شمالی اضلاع میں 70 مواصلاتی ٹاورز نصب کردیے گئے ہیں۔  صوبے کے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ ملا امان اللہ شبیر نے بتایاکہ گزشتہ 11ماہ کے دوران مذکورہ صوبے کے جنوبی اور شمالی اضلاع کے ان علاقوں میں 70 مختلف کمیونیکیشن نیٹ ورک ٹاورز نصب کیے گئے ہیں جہاں پہلے مواصلاتی نیٹ ورک نہیں تھے۔امان اللہ شبیر نے مزید کہا: ‘‘ہم اب بھی اس صوبے میں کام کرنے والے تمام مواصلاتی نیٹ ورکس کی وقتاً فوقتاً نگرانی کرنے اور ملکی مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن