آمرانہ نظام حکومت کیخلاف  پارٹی کارکنوں کیساتھ میدان  عمل میں نکلیں:فاروق سعید 

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے جبر اور استدلال کے دور میں جمہوری جدوجہد کی۔ آمرانہ نظام حکومت کیخلاف پارٹی کارکنوں کیساتھ میدان عمل میں نکلیں۔بیگم۔نصرت بھٹو کی 95ویں سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رانا فاروق سعید نے کہا کہ انہوں نے اپنے عزم و استقلال سے مادر جمہوریت کا لقب حاصل کیا۔ بحالی جمہوریت کیلئے بد ترین پولیس تشدد اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔

ای پیپر دی نیشن