لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے محکمہ کوآپریٹو ان ایکشن، رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب اشفاق احمد چوہدری، جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سیٹھ محمد اقبال، ساجد حسین، جاوید اقبال ہنجرا ، محمد شاہد زبیر سمیت محکمہ کوآپریٹو کے افسران نے صدر سوسائٹی زاہد سلیم گوندل، جنرل سیکرٹری مزمل حنیف، ملک محمد ظہیر، جی ایم خواجہ طاہر جمیل کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اشفاق احمد چوہدری اور سیٹھ محمد اقبال نے کہا کہ سرسبز پاکستان ہمارے آنیوالی نسلوں کیلئے بہت ضروری ہے۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق تمام کوآپریٹوز سوسائٹیز میں بھرپور طریقے سے اس مہم کو کامیاب کرینگے۔ صدر سوسائٹی زاہد سلیم گوندل نے کہا کہ اس مہم کو زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر کامیاب کریں گے اورممبران سوسائٹی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر شریک ہوں۔
شجر کاری مہم ، جوائنٹ ر جسٹرار سیٹھ اقبال نے ابدالین کوآپریٹو سوسائٹی میں پودا لگایا
Mar 24, 2024