پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں ورسک روڈ متھرا کے قریب فائرنگ سے 3 افراد قتل ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جائیداد کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم ہوا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی، مقامی پولیس اور تفتیشی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل‘ شواہد اکٹھا کر کے ملوث ملزموں کی گرفتاری کے لیے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔