آئی پی پیز کے معاہدے ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہیں:اختر ڈار 

Mar 24, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ 75سال سے باربار اقتدار میں آنے والے سیاسی خاندانوں نے اپنی عیاشیوں کیلئے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا ہے آئی پی پیز کے معاہدے ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہے کسی بھی حکمران نے میاں منشاء ،نواز شریف،جہانگیر ترین،رزاق داؤد،خسرو بختیار کے آئی پی پیز معاہدوں اور شوگر مافیا کیخلاف بات نہیں کی اورنہ ہی پاک ایران گیس پائپ لائن پر کوئی بات کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے سلسلہ میں افطار ڈنر اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر شہباز گجر،مرزا اویس،ضو ڈار اور دیگر بھی موجود تھے اختر ڈار نے کہاکہ غزہ کے مسلمانوں،ڈاکٹر عافیہ پر حکمران بات کرنے سے پہلے ان کو سانپ سونگھ جاتا ہے ۔

مزیدخبریں