یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ،کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے:جہاں آرا وٹو 

Mar 24, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) وائس چیئر پرسن پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی جہاں آرا وٹو کا یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا آج قوم کیلئے تجدید عہد کا دن ہے۔ آئیے آج ہم سب مل کر اپنے اپ سے یہ وعدہ کریں کہ اس عرض وطن کیلئے کسی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور اس کی طرف اٹھنے والی ہر میلی انکھ کو مٹا کر رکھ دیں گے۔ جہاں آرا وٹو نے اس موقع پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔پاکستان کی سلامتی اور اس کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے ذاتی مفادات کو بھی بھول کر مل کر محنت اور جدوجہد کرنی ہوگی۔ آئیے ہم امید، ہمت، نئے جذبے اور نئی سوچ کے ساتھ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں۔

مزیدخبریں