اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیاناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں قومی پرچم بلند کیااس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ناظم الامور نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد برصغیر کے لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی تحریک پاکستان کے شہداء کو بہترین خراج عقیدت ۔پاکستان ہاؤس سنگاپور میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں ہائی کمیشن کے عملے اور پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افرادنے شرکت کی۔ہائی کمشنر، محترمہ رخسانہ افضال نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی، تقریب میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے دعا کی گئی