لاہور (خبر نگار) مجسٹریٹ ضلع کچہری رضوان احمدلاہور نے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میںملزم احسن شاہ کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا، احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔ احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لئے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی۔