چیف نیوز ایجنٹ نوائے وقت عرفان ملک کی قل خوانی،سید احمد ندیم قادری کی شرکت

لاہور(نیوز رپورٹر) معروف اخبار فروش اور روزنامہ نوائے وقت کے چیف نیوز ایجنٹ عرفان ملک کے ایصال ثواب کیلئے ان کے رہائش گاہ پر خصوصی قل خوانی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل ( ریٹائرڈ) سید احمد ندیم قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس کے علا وہ چوھدری مشتاق احمد صدر اخبار فروش یونین، محمد صغیر امجد سرکولیشن منیجر نزیر عابد ذیشان ملک سمیت اخبار فروش حضرات کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا محمد شعیب الدین علی نے کرائی۔

ای پیپر دی نیشن