خواجہ عمران نذیر سے سید قاسم علی شاہ کی ملاقات،صحت عامہ کے امور پر گفتگو

Mar 24, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب خواجہ عمران نزیر سے خیبر پی کے کے وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے محکمہ صحت میں ملاقات کی اور صحت عامہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے سید قاسم علی شاہ کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ دونوں صوبے ہیلتھ سیکٹر میں ایک دوسرے کے نظام سے استفادہ کریں گے۔ سیاست اپنی جگہ، تاہم دیگر صوبوں کے وزرا صحت کے ساتھ ملکر عوام کی خدمت کریں گے۔ کوئی صوبہ اس وقت تک جعلی ادویات سے پاک نہیں ہو سکتا جب تک دوسرے صوبوں میں فول پروف نظام نہ رائج ہو۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے پنجاب کے تمام ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ریویمپنگ مارچ 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ بیسک ہیلتھ یونٹس اور رورل ہیلتھ سنٹرز کا تمام سٹرکچر ایک جیسے ڈیزائن کے مطابق بنایا جائے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت خیبرپی کے سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں پنجاب کی پروفیشنل اور ٹیکنیکل مہارت سے خیبر پی کے میں نظام صحت کی بہتری کیلئے استفادہ کریں گے۔ پنجاب کے نظام صحت میں جدید ایکوپمنٹس اور اپگریڈیشن قابل تحسین ہے۔ خیبر پی کے میں ہیلتھ سیکٹر کو بھی اپگریڈ کیا جارہا ہے۔ملک میں معیاری اور سستی ادویات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے جس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں