لاہور (آئی این پی ) پنجاب اسمبلی میں"یوم پاکستان"کی مناسبت سے قرارداد جمع کرادی گئی، یوم پاکستان کے موقع پرقراردادمسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی،قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ یہ ایوان اس عزم کااعادہ کرتا ہیکہ قیام پاکستان کیمقاصد کی روشنی میں طیاصولوں کیمطابق ملک چلائیں گے،دو قومی نظریے پرحقیقی معنوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ قرارداد کے متن میں کہاگیا کہ نوجوان نسل میں دو قومی نظرییکا شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
پنجاب اسمبلی میں"یوم پاکستان" کی مناسبت سے قرار داد جمع
Mar 24, 2024