2018ء میں ایک تو 2024 میں دوسرا لاڈلا آ گیا:سراج الحق 

Mar 24, 2024

لاہور(نوائے وقت رپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت مسلط کی گئی‘ خاندانوں کی اجارہ داریاں قائم ہیں، 2018ء میں ایک تو 2024ء میں دوسرا لاڈلا آ گیا، آزمائے ہوئے حکمرانوں کا ذاتی مفادات کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، 1970 میں ملک دولخت ہوگیا، تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا۔ حکمران پارٹیوں نے الیکشن مہم میں بلندوبانگ دعوے کیے،اب کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ملک کی خدمت اور حفاظت صرف جماعت اسلامی کرسکتی ہے۔ آیئے مل کر رمضان میں قرآن کریم سے تعلق جوڑیں اورقبضہ مافیا اور استعمار کے وفاداروں سے ملک و قوم کی جان چھڑانے کا عہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وہاڑی میں کارکنان کے اعزاز میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی راؤ محمد ظفر، صوبائی سیکرٹری صہیب عمار صدیقی اور امیر ضلع علی وقاص ہنجرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں