12 واں روزہ: دکاندار سبزیوں‘پھلوں کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے 12ویں روزے کو بھی کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کر  کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 53روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 65روپے تک فروخت کئے۔ آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 180روپے کی بجائے260، پیاز درجہ دوم 160کی بجائے190، ٹماٹر درجہ اول110کی بجائے180روپے، ٹماٹر درجہ دوم95 کی بجائے120روپے، لہسن دیسی275روپے کی بجائے350، لہسن ہرنائی370کی بجائے410،لہسن چائنہ595روپے کی بجائے650، ادرک تھائی لینڈ515روپے کی بجائے690، ادرک چائنہ515کی بجائے700،کھیرا فارمی43روپے کی بجائے100،میتھی45کی بجائے65روپے، بینگن80کی بجائے100، بند گوبھی90کی بجائے110، پھول گوبھی125کی بجائے155، شملہ مرچ260کی بجائے400، شلجم 23روپے کی بجائے40روپے، کھجور ایرانی 505 روپے کی بجائے650 روپے فی کلو فروخت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن