گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیرِ نگرانی کمشنر آفس گوجرانوالہ میں 23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پرچم کشائی کی اور ریسکیو 1122 کے دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی23 مارچ یومِ پاکستان کے حوالے سے ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے تمام ریسکیو اسٹیشنز میں بھی شاندار تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کے دستوں نے سبزہلالی پرچم کو سلامی پیش کی اورپاکستان کی تعمیرو ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام سمیت کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء اور ایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے بانی قائد اعظم ، علامہ محمد اقبال، افواجِ پاکستان اور تحریکِ پاکستان کے راہنماؤں اور بزرگوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔