گوجرانوالہ: 8ماہ سے بند سیوریج لائنوں کے باعث علاقہ جوہڑمیں تبدیل

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)عزیز کالونی مسجد وزیر خان کی ملحقہ گلیوں کی سیوریج لائنیں 8ماہ سے بند ہونے کے باعث علاقہ جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا۔جس کی وجہ سے مکینیوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان کا کہنا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے اور گھر سے باہر نکلیں تو گندے پانی سے گزر کے جانا پڑھتا ہے۔شکایت درج کروانے پر واسا ملازمین صرف مین لائن کی صفائی کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔مکینوں نے ایم ڈی واسا سے اس کا فوری نوٹس لینے اور متعلقہ عملہ کو تمام گلیوں کی سیوریج لائنیں صاف کرنے کے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن