حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت)محمدی دستر خوان کا اہتمام فوراہ چوک پارک میں کیاگیا جس کے آرگنائزر میں ایدھی حافظ آباد عبدالجبار رضا انصاری چوھدری محمد یسن سندھوحاجی نادر حسین خاکسار تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ھوے سنیر قانون دان پی ایم صفدر کھرل نے کہا کہ شیخ عبدالرشید ایک عظیم انسان ہیں۔ معاشرے کو ایسے دردد دل رکھنے والے انسانوں کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کہ وہ بھی اس طرح کے اچھے کاموں میں آگے بڑھیں اور اللہ اور پیارے رسول کو راضی کریں روزہ داروں اور بھوکوں کو کھانا کھلانا بہت ثواب کا کام ہے۔
حافظ آباد:محمدی دستر خوان کا اہتمام
Mar 24, 2024