مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف رمضان کا آخری عشرہ فیملی سمیت سعودی عرب میں گزاریں گے، قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کے ساتھ ان کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی سعودی عرب جائیں گی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی بھی عمرے کی سعادت کےلئے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب روانگی متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کا عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد لندن جانے کا پلان ہے ، نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، قائد ن لیگ نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد پاکستان واپس پہنچیں گے۔
نواز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب جائیں گے
Mar 24, 2024 | 11:26