وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور شہر کیلئے بڑے اعلانات کردیے

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور شہر کے لئے بڑے اعلانات کیے ہیں۔پشاور میں علی امین گنڈا پور سے شہر سے منتخب اراکین قومی اور صوبائی نے ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل کے حل سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پشاور ہم سب کا شہر ہے، تعمیر و ترقی ترجیحات میں شامل ہے۔انھوں نے کہا کہ 2 مہینوں میں پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے، پشاور کی اسٹریٹ لائٹس کو شمسی توانائی پر منتقل کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کیلئے ٹرین چلائیں گے، بی اوٹی ماڈل پر ٹرین چلانے کے لئے نجی کمپنی سے بات ہوگئی ہے۔علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پشاورمیں نکاسی کا مسئلہ سنگین ہے اس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ شہر کی نکاسی کے نظام کو انڈر گراونڈ کیا جائے گا، بلدیاتی حکومتوں کو خود مختار اور مستحکم بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن