مسلم لیگ اور قوم پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنائے گی: ملک ابرار 

اسلام آباد (محمد ریاض اختر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے کہا کہ پاکستان اللہ کریم کی بڑی نعمت ہے جسے قوم اور مسلم لیگ قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کی تعبیر بنا کر دم لے گی۔ انشاء￿  اللہ وہ وقت آئے گا جب ایٹمی پاکستان اقوام عالم میں ممتاز اور منفرد مقام حاصل کرے گا ۔''نوائے وقت'' سے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے یوم  پاکستان کی 84 ویں سالگرہ پر اہل وطن کو مبارک باد بھی دی۔ قبل ازیں ممبر قومی اسمبلی نے 23مارچ کے حوالے سے نوائے وقت ہاؤس میں کیک بھی کاٹا' کیک کٹنگ ایونٹ میں ریذیڈیٹ ایڈیٹر عزیز علوی' چیف رپورٹر عترت جعفری' انچارج سرکولیشن راجہ حنیف' سینئر سب ایڈیٹر مصطفی خٹک' انچارج نمائندگان اظہر لطیف' انچارج کمپیوٹر حاجی شیراز اور قمرالاسلام سمیت سٹاف ممبران موجود تھے۔ ایوان وقت میں گفتگو کرتے ہوئے مہمان شخصیت کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈے قومی تہوار کی شکل اختیار کرگیا اسی نسبت سے اسلام آباد کی فوجی پریڈ قومی پریڈ کا روپ دھار چکی جس کی رونق صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی آمد سے دوچند ہوگئی ۔چین 'سعودی عرب' ترکی اور آزربائیجان سمیت دوست ممالک کے فوجی دستوں کی شرکت نے قومی پریڈ کو یادگار بنا دیا۔ ایک سوال پر  ملک ابرار نے بتایا کہ پاکستان اور نوائے وقت ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم کی ریشمی دوری میں بندھے ہوئے ہیں پاکستان کی تعمیر وترقی ' خوشحالی اور استحکام میں پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ نوائے وقت اور نظامی برادران کی خدمات بھی بے مثل وبے مثال ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جناب حمید نظامی کے بعد ان کے برادر اصغر  محترم مجید نظامی نے نوائے وقت کے ذریعے جس محبت اور جس محنت سے قومی خدمت کی اس پر قوم نظامی برادران کی مقروض رہے گی۔ نوائے وقت نے آج بھی نظریہ پاکستان کی شمع روشن رکھی ہوئی ہے۔ ایک سوال پر ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کے زیر اہتمام 23 مارچ 1940ء￿  کو قرارداد لاہور منظور ہوئی 7 برس بعد اللہ پاک نے قائداعظم کی عدیم المثال قیادت میں قوم کو آزاد وطن کا تحفہ دیا ،قیام پاکستان سے مسلم لیگ نے تعمیر وترقی کا جو سفر شروع کیا وہ قائد  میاں محمد نوازشریف اور وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں آج بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے' موٹرویز' لوڈشیڈنگ کے خاتمے ، اورنیج ٹرین ' میٹروبس منصوبے اور یوتھ سرپرستی جیسے شاہکار کارنامے مسلم لیگ اور شریف برادران کے مرعون منت ہیں۔ ملک ابرار نے بتایا کہ قوم قائداعظم' پاکستان اور پاکستانی اداروں سے محبت کرتی ہے ۔ایک سیاسی جماعت نے نفرت کے جس کلچر کو متعارف کروایا اس سے جان چھڑانا ضروری ہے, قوم 9 مئی کی بجائے 28 مئی کے علمرداروں کو محبوب رکھتی ہے۔ لیگی راہنما نے بتایا کہ یہاں پاکستان' جوہری قوت اور پاک فوج کے مخالف ایجنڈے پر چلنے والے عاقب نااندیش عناصر موجود ہیں تاہم انہیں اندازہ نہیں کہ پاکستان کی غالب اکثریت قائداعظم' مسلم لیگ اور قومی اداروں کو نان سے عزیز رکھتی ہے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور پاک فوج 25کروڑ پاکستانیوں کی ریڈ لائن ہے وہ کسی کو اپنے وطن کی عزت پر حرف زنی کی اجازت نہیں دیں گے انہوںنے انتشار کی سیاست کرنے والوں کو پیغام دیا کہ وہ غیر جمہوری سرگرمیوں سے باز آجائیں مباداکہ نوجوان نسل خود انہیں اٹھا کر باہر پھینک دے۔ میر علی شاہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے  ملک ابرار نے کہا کہ شہدائے پاکستان ہمارا فخر' اعجاز اور ماتھے کا جھومر ہیں 

ای پیپر دی نیشن