اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی میں یوم پاکستان جذبہ حب الوطنی سے منایا گیاناظم الامور پاکستان ہائی کمیشن سعد احمد وڑائچ نے چانسری لان میں قومی پرچم بلند کیااس موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ناظم الامور نے قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی آزادی کی جدوجہد برصغیر کے لاکھوں لوگوں کی قربانیوں سے ممکن ہوئی تحریک پاکستان کے شہداء کو بہترین خراج عقیدت پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنی اجتماعی کوششوں کو تیز تر کرنا ہے، ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے محنتی عوام ہیں جو اپنے جذبے اور مصمم ارادے کے ذریعے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوئے قدرتی وسائل سے مالا مال اور جغرافیائی اہمیت کا حامل پاکستان مشرقی، مغربی اور وسطی ایشیاء کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے تجارت، روابط اور علاقائی ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا