سمانتھا پاور کو سیلاب کے دوران خدمت پر 'ہلالِ قائداعظم' سے نوازا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سمانتھا پاور کو تباہ کن سیلاب کے دوران انکی خدمت پر 'ہلالِ قائداعظم' ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ اعزاز امریکہ اور پاکستان کے درمیان گہری شراکت داری اور ترقی میں تعاون کے لیے ان کے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔  سمنتھا  پاورکی جانب سے  پاکستان میں یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر، کیٹ سوم وونگسری نے اس ایوارڈ کو وصول کیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں ایڈمنسٹریٹر پاور نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یو ایس ایڈ کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکت کو تسلیم کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن