راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورمزدور راہنما محمد اکرم بندہ انتقال کر گئے جنہیں گذشتہ روز عید گاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں جاوید اقبال بلوچ، رمضان جدون، نذر حسین شاہ، سجاد حسین ساجد، سہیل مختار، چوہدری فاروق، راجہ پرویز، نوید کنول، حاجی عبدالرف، حمید جدون، شوکت چوھدری، ساجد تنولی، کبیر خان اور دیگر مزدور راہنماں سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اور اھل علاقہ نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد کی جانب سے جاوید اقبال بلوچ نے اکرم بندہ مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔