ضلع اٹک میں بھی ہر بھٹے پر 50 پودے لگائے گئے، شاہ زیرہ مریم 

اٹک (نامہ نگار ) وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی مہم " پلانٹ فار پاکستان" کے تحت ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد شیخ کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جنگلات کے عالمی دن کی مناسبت سے 21 مارچ کو پنجاب کے تمام بھٹہ جات پر 400,000 پودے لگانے کی وسیع مہم کا انعقاد کیا گیا، ان احکامات کے تحت ضلع اٹک میں بھی ہر بھٹے پر 50 پودے لگائے گئے، ضلع میں مہم کا باقائدہ آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات شاہ زیرہ مریم نے چناب برکس کمپنی فتح جنگ پر پودا لگا کر کیا، فضائی آلودگی کے تدارک کے لیے بھٹہ خشت پر شجر کاری اپنی نوعیت کی پہلی اور بہترین مہم ہے، اس شجر کاری سے سموگ، موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی شدت میں خاطر خواہ کمی آنے کے امکانات نمایاں ہیں،  عوام بالخصوص بھٹہ مالکان نے بھی اس امر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان پودوں کی افزائش اور حفاظت کی بھر پور ذمہ داری لی ہے اور اس بات کا عزم کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی شجر کاری میں بھرپور حصہ لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن