چکوال(نامہ نگار) سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں دوٹوک الفاظ میں بتایا کہ ایم پی اے چوہدری حیدر سلطان کا ہسپتال روڈ چکوال کے متاثرین کے حوالے سے موقف بڑا واضع ہے کہ اِس مسئلے پر وہ میڈم وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر مال پنجاب سے درخواست کر رہے ہیں کہ اِس حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنائی جائے تا کہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے انہوں نے کہاکچھ عناصر کی طرف سے چوہدری حیدر سلطان کیخلاف اِس مسئلے پر چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم قابل مذمت ہے۔
چوہدری حیدر سلطان کیخلاف چلائی جانے والی مہم قابل مذمت، چوہدری سجاد
Mar 24, 2024