پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام پاکستان ڈے پر تصویری نمائش 

مری (بیورو رپورٹ) قرارداد پاکستان کو اگر روح پاکستان کہا جائے تو  یہ غلط نہیں ہوگا یہی وہ دن تھا جب پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور بزرگوں نے اس کو معرض وجود میں لانے کے لیے بے دریغ قربانیاں دیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالسلام ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری نے پنجاب آرٹس کونسل مری کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے حوالے سے آرٹ گیلری میں منعقد ہ تصویری نمائش کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایسی تصاویری نمائش ہماری آنے والی نسلوں کو قیام پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے روشناس کرانے کے لیے بہترین ذریعہ ہیں تقریب میں ڈاکٹرابرار  محمد اشرف میکن اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل  احمد رضااسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل  پنجاب ٹورازم اسکاڈکے افسران اور اہلکاروں سمیت میڈیا  اورفیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی آج کے دن کے حوالے سے انعم خالد ڈپٹی ڈائریکٹر ْپنجاب آرٹس کونسل نے تمام شرکاء  کا اشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کے تحریک پاکستان میں دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لیے ایسی تقاریب کا انعقاد کرتے ر ہیں گے

ای پیپر دی نیشن