اسلام آباد, پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا:محکمۂ موسمیات 

Mar 24, 2024 | 22:32

ویب ڈیسک

لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کی خوشبو سے لبریز ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا. محکمۂ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ 

 میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں آج صبح ہونے والی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار کردیا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلیات، مری، کوہستان، مانسہرہ، بالا کوٹ، ایبٹ آباد اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوگی۔رپورٹ کے مطابق محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور، شیخوپورہ، مریدکے، صفدر آباد، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جڑانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ اور کامونکی میں ہلکی پھلکی اور تیز بارش ہوئی۔ جھنگ، بہاولپور، اوکاڑہ، کوٹ ادو، رینالہ خورد اور حافظ آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسلام آباد اور پشاور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود رہے گا۔ مری اور گلیات میں بارش ہوگی جبکہ کوہستان، بالاکوٹ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت کے پی کے بعض علاقوں میں ہلکی پھلکی بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزیدخبریں