کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق سیدعلی گیلانی کی نظربندی گزشتہ روز، حبہ کدل سری نگرمیں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی۔ جلسےمیں خطاب کے دوران سید علی گیلانی نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیا تھا کہ بین الاضلاع بھرتی قانون واپس نہ لیا گیا تو اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلائی جائےگی۔ واضح رہےکہ اس قانون کی رُو سے جموں کے ہندوؤں کے لیے ملازمتوں میں خصوصی کوٹہ مقررکیا گیا ہ۔