اسرائیلی ایجنسی موساد کی جانب سے  حماس رہنما کے قتل میں جعلی  پاسپورٹ استعمال کرنے پرآسٹریلیا نے اسرائیلی سفیرکو ملک بدرکر دیا ہے۔

حماس رہنما محمود المبوح کو رواں سال  جنوری میں دبئی کے ایک ہوٹل میں شہید کر دیا گیا تھا ۔ دبئی پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ حماس رہنما کو قتل کرنیوالے افراد نے فرانس ، برطانیہ ، جرمنی ، آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کے جعلی پاسپورٹ استعمال کیے ۔ اس انکشاف کے بعد برطانیہ نے بھی اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا ۔ آسٹریلیوی وزیر خارجہ سٹیفن سمتھ نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا ہے اس قتل کیلئے  کہ اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے چار جعلی پاسپورٹ استعمال کیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسرائیلی حکومت بھی اس منصوبے میں ملوث تھی ۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی جانب سے جعلی پاسپورٹس کا استعمال انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن