صدر نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ اگر شمالی کوریا کی جانب سے دوبارہ زمینی، سمندری یا فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج شمالی کورین جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر لی مونگ باک کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کو بحری جہاز کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے معافی مانگنا ہوگی۔ ادھر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ ہر قسم کے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سمندری رابطے بھی منقطع کر دئیے گئے ہیں۔