سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے اور آخری ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک،ایک سے برابر کردی۔

May 24, 2010 | 21:08

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے گئے میچ میں
کیویز بیٹنگ لائن اپ سری لنکا کی نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ نہ کرسکی اور پوری ٹیم سترہ اعشاریہ تین اوورز میں اکاسی رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ صرف تیرہ کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے تاہم اس موقع پر کپتان ڈینیل ویٹوری
اور ناتھن میکلم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئےاپنی ٹیم کومشکلات سےنکالنےکی کوشش
کی۔ ویٹوری ستائیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ
میکلم چھتیس رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف پندرہ اعشاریہ تین اورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تلکررتنے دلشان تینتیس اور تھشارا پریرا چوبیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
مزیدخبریں