کراچی میں ایک قومی اخبار اور نجی ٹی وی چینل کے دفاتر کے باہر گزشتہ رات دیئے گئے دھرنے کے خاتمے کے بعد صورتحال معمول پرآگئی۔

May 24, 2010 | 21:26

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے دفاتر کے باہر سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، سندھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیربھنبھروکا کہنا ہے کہ دھرنے کے دوران ہمارے دوسو کے قریب کارکنوں کو گرفتارکیا گیاتھا جن میں سے زیادہ تر کو چھوڑدیا گیا تاہم ہمارے دواہم کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سندھ نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے نجی ٹی وی کی جانب سے سندھی ثقافت کا مذاق اڑانے اور جانبدارانہ پالیسیاں اختیار کرنے پر گزشتہ روز دھرنا دیا تھا جسے بعد میں ختم کردیا گیا ۔
مزیدخبریں