پاکستان اور امریکہ میں گہرے شکوک و شبہات موجود ہیں‘ بتیس سال میں پائیدار تعلقات قائم نہیں ہو سکے : امریکی نائب وزیرخارجہ

May 24, 2010

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں نائب وزیر خارجہ جم سٹن برگ نے ایک تھینک ٹینک سے خطاب میں کہا کہ امریکہ ایک مستحکم، جمہوری اور معاشی طور پر خوشحال پاکستان کی تعمیر کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں حکومت پاکستان کے ساتھ ہمارے روابط انتہائی واضح ہیں اور ہم ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے شکوک پائے جاتے ہیں اور ہم گزشتہ تیس سالوں سے پائیدار تعلقات قائم نہیں کرسکے لہذا ہمیں اعتماد کو بحال کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہم ہر بات پر ایک دوسرے کی آنکھ میں آنکھ ڈالیں بلکہ ہمیں ایک دوسرے کو طویل المعیاد مفادات کے تحت ایک دوسرے کو آمادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات ہیں۔ پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ
مزیدخبریں