غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق القاعدہ رہ نما خالد شیخ محمد نے امریکی ایف بی آئی کو تفتیش کے دوران بتایا کہ ابتدا میں اس کو ڈینئل پرل کے اغوا سے متعلق پتا نہیں تھا، تاہم القاعدہ کے عبوری سربراہ سیف العدل نے اسے ڈینئل پرل کو پاکستانی شدت پسندوں کے چنگل سے حاصل کرنے کے لیے کہا۔ خالد شیخ محمد کا کہنا تھا کہ ڈینئل پرل کو بےدردی سے قتل کرنے پر اسامہ بن لادن اس سے ناراض ہوئے تھے۔