کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقراررہی اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارایک سو پوائنٹس کی سطح بھی عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ بائیکو پیٹرولیم، عارف حبیب سیکیورٹیز، جہانگیرصدیقی اورانرجی سیکٹر کے تمام سکرپٹس میں نمایاں تیزی نے انڈیکس کو بارہ ہزارپوائنٹس کی سطح برقراررکھنے میں مدد دی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس سو پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارایک سو اکتیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ شیئرزرہا، حجم کے اعتبارسے این آئی بی بینک کے رائٹ شیئرز میں بانوے لاکھ اوربائیکو پیٹرولیم کے حصص میں چونسٹھ لاکھ شیئرز کے نمایاں سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک تین سو تینتالیس کمپنیوں میں سے دو سو چالیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرین نمبرز میں رہیں۔

ای پیپر دی نیشن